Tuesday, April 23, 2024

روس میں منچلے اسنو کائیٹنگ سے لطف اٹھانے لگے

روس میں منچلے اسنو کائیٹنگ سے لطف اٹھانے لگے
January 9, 2018

ماسکو ( 92 نیوز ) سرد موسم کے آتے ہی جہاں کچھ لوگ بستر میں کمبل میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں وہیں کچھ منچلوں کو تفریح کا موقع مل جاتا ہے جو سردی کی پرواہ کئے بغیر طرح طرح کے مقابلوں میں شرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

روس میں ایسے ہی منچلوں کیلئے ایک انوکھے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے نہ صرف پتنگ کی مدد سے اسنو کائیٹنگ کی بلکہ تندو تیز برفیلی ہواؤں کے زور پر سرفنگ بھی کی۔