Friday, April 26, 2024

روس میں مرسڈیزبینزفیشن ویک جاری

روس میں مرسڈیزبینزفیشن ویک جاری
March 28, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں مرسڈیز بینز فیشن ویک جاری ہےجس میں ماڈلز نے مشہور ڈیزائنر بیسریون کے موسم سرما کے ملبوسات پہن کر جلوے بکھیرے۔ ماسکو فیشن ویک کا آغاز طویل بحرانوں کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ یوکرین میں مداخلت پر مغربی اقتصادی پابندیوں اورعالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی نے روس کی معیشت کو شدید دھچکا لگایا ہے۔ اس کے باوجود ڈیزائنر بیسریون کا کہنا ہے کہ ہم شدید بحرانوں میں کام کر رہے ہیں اور میں روسی ڈیزائنر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ بیسریون کے سیاہ اور سفید رنگوں والے ملبوسات اور غیر متناسب سنجاف پہن کر ماڈلزنے ریمپ پر واک کی۔ ماڈلز نے اپنے بالوں سے چہروں کو چھپایا ہوا تھا،کچھ ماڈلز نے بے ہنگم بوٹ اور دیگر نے فرشی سینڈلز پہن رکھے تھے جنہیں دیکھ کر ہال میں بیٹھے لوگ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔