Saturday, April 20, 2024

روس میں مذہبی مقام پر ”پوکیمون گو“ گیم کھیلنے والے کو جیل کی سیر کرنا پڑ گئی

روس میں مذہبی مقام پر ”پوکیمون گو“ گیم کھیلنے والے کو جیل کی سیر کرنا پڑ گئی
September 8, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی شہری کو مذہبی مقام پر پوکیمون گو گیم کھیلنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی پولیس نے اکیس سالہ نوجوان روسلن سوکولوسکی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک چرچ میں پوکیمون گیم کھیل رہا تھا۔ روسی عدالت نے مذکورہ نوجوان کو چرچ میں سمارٹ فون پر پوکیمون گو گیم کھیلنے کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے۔ روسلن سوکولوسکی پر مذہبی عقائد کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پوکیمون گو میں لوگ اپنے سمارٹ فون میں نصب کیمرے کی مدد سے اصل دنیا میں چھپے پوکیمون کے غیرحقیقی کردار ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ گیم دنیا بھر میں زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ گیم کھیلنے کے دوران لوگوں کے گرنے اور حادثات کا شکار ہونے کی متعدد خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی نوجوان کو تین برس تک قید بھگتنا پڑ سکتی ہے۔