Monday, September 16, 2024

روس میں صدارتی الیکشن کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام

روس میں صدارتی الیکشن کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام
February 1, 2018

ماسکو ( 92 نیو ز) روس میں صدارتی الیکشن کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی ۔  اسپیشل فورسز کی کارروائی میں داعش کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

روس کی خفیہ ایجنسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر ملک کے جنوبی شہر نیشنی نووگوروڈ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا ، اس دوران اندر سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں داعش کاایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، مکان کی تلاشی کے دوران یہاں سے اسلحہ کے علاوہ بم بنانے والا سامان بھی برآمد ہوا۔

روسی حکام کے ہلاک دہشتگرد 18 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، ایف ایس بی حکام نے آپریشن کی فوٹیج بھی جاری کردی ۔