Thursday, March 28, 2024

روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشق کا آغاز

روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشق کا آغاز
September 23, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشق کا آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب ڈونگز ٹریننگ ایریا اورن برگ میں ہوئی۔ روس کی مسلح افواج کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر پاولووچ لیپین افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے دستے مشقوں میں شریک ہیں۔ دستے انتہائی مشکل ماحول میں مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشقوں میں بیلاروس بطور مبصر حصہ لے رہا ہے۔

پاک فوج کا سہ فریقی دستہ مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ مشق انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر مرکوز، تجربات کے تبادلے میں معاون ہو گی۔