Thursday, April 25, 2024

روس میں شطرنج کا مقابلہ شروع ، شرکاء ہاتھ نہیں ملائیں گے ‏

روس میں شطرنج کا مقابلہ شروع  ، شرکاء ہاتھ نہیں ملائیں گے ‏
March 18, 2020

ماسکو ( 92 نیوز)  روس میں شطرنج کا  مقابلہ شروع ہوگیا،کورونا وائرس کی وجہ سے منتظمین نے  مقابلے کے شرکا کو آپس میں ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

روس کے شہر یاکترن بورگ میں جاری انٹرنیشنل چیس چیمپئن شپ میں دنیا کے آٹھ بہترین کھلاڑی شامل ہیں، جنہیں ناروے سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئن میگنس کارلسن  کے ساتھ گیم کھیلنا ہوگی ۔

کورونا وائرس کے باعث منتظمین نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ  نہ صرف بار بار سینٹی ٹائزر کا استعمال کریں بلکہ  ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

کرونا کے باعث منتظمین نے مقابلے ان ڈور خالی آدیٹوریم  میں کرانے  کا فیصلہ کیا،تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی   ۔