Monday, September 16, 2024

روس میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 3بچے اور ایک خاتون ہلاک

روس میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 3بچے اور ایک خاتون ہلاک
March 25, 2018

ماسکو ( 92 نیوز)روس کے شہر کیمی روو کےایک شاپنگ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی ،جس کی زد میں آکر3بچے اورایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

حادثے میں 26افراد زخمی ہوگئے، روسی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عمارت میں محصور  120 افرادکو باہر نکال لیا گیاہے جب کہ 210سے زائد فائرفائٹرز نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔