Friday, April 26, 2024

روس میں دوران پرواز مسافر طیارے کو آگ لگ گئی ،41افرادہلاک

روس میں دوران پرواز مسافر طیارے کو آگ لگ گئی ،41افرادہلاک
May 6, 2019
ماسکو (92 نیوز) روس میں دوران پرواز مسافرطیارے کو آگ لگ گئی،جہاز نےشریمتوا ایئر پورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی تاہم افسوسناک واقعے میں41 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  تحقیقات کاحکم دے دیا۔ روس میں ماسکو سے مرمانسک جانےوالےمسافرطیارے کودوران پروازآگ لگ گئی جس کے باعث اسےماسکوکے شریمتوا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی۔ روسی خبررساں ادارے ’طاس‘ کے مطابق متاثرہ طیارے میں 78 افراد سوار تھے، جن میں سےبیشتر کونکال لیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق سیخوئی سپر جیٹ طیارے  نے ماسکو ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی کہ تھوڑی دیر بعد  اسی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ،اس دوران طیارے کے پچھلے حصے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔ طیارے میں موجود مسافروں نے بھیانک مناظر کو   کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

حادثے کے وقت  طیارے میں عملے سمیت 78 افراد سوار تھے، بہت سے مسافروں نے ایمرجنسی سلائیڈز  کے ذریعے جان بچائی ۔ ابھی تک حادثے کی سرکاری سطح پر وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم  مسافروں کے مطابق  حادثہ خراب موسم کے سبب پیش آیا۔ دوسری جانب صدر ولادمیر پیوٹن اور وزیر اعظم دمیتری میدودیو نے  حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،دیکھا جائے گا کہ کہیں واقعہ کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ تو نہیں۔ حکام کے مطابق طیارےکے پائلٹ نے ٹیک آف کے فوری بعدواپس لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔