Sunday, May 12, 2024

روس میں جنگی مشقیں، ایٹمی آبدوزوں کی شاندار کارکردگی نے دھاک بٹھا دی

روس میں جنگی مشقیں، ایٹمی آبدوزوں کی شاندار کارکردگی نے دھاک بٹھا دی
March 27, 2021

ماسکو (92 نیوز) روس میں جنگی مشقوں کے دوران ایٹمی آبدوزوں کی شاندار کارکردگی نے دھاک بٹھا دی۔

روسی وزارت دفاع نے مشقوں کی ویڈیو جاری کردی۔

روسی ملٹری کمانڈر کے مطابق آرکٹک میں جاری مشقوں میں تین آبدوزیں برف کو توڑتے ہوئے سطح سمندر پر نکلیں۔ سب میرین نے انتہائی حساس آپریشن انتہائی مہارت سے مکمل کیا۔

روسی کمانڈر کا کہنا ہے کہ دنیا میں پہلی بار ایسا کرکے روسی سب میرینز نے تاریخ رقم کی ہے، آبدوزیں تین سو میٹر گہرائی سے بلندی پر آئیں اور ڈیڑھ میٹرچوڑی برف سے نکلیں۔