Saturday, May 11, 2024

روس میں جنگی مشقوں کا آغاز ، متعدد ممالک کے دستے شریک

روس میں جنگی مشقوں کا آغاز ، متعدد ممالک کے دستے شریک
September 21, 2020
 ماسکو (92 نیوز) روس میں جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا جس میں پاکستان ، چین، ایران اور بیلاروس سمیت متعدد ممالک کے دستے شریک ہوئے۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں بری، بحری اور فضائی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانی دستہ توجہ کا مرکز رہا۔ روس کے جنوبی حصے میں ہونے والی فوجی مشقوں میں ایران، پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں مجموعی طور پر 80 ہزار افراد شرکت کرینگے جبکہ 250 ٹینکس اور 450 جدید اسلحے سے لیس گاڑیاں بھی استعمال کی جائینگی۔ روسی حکام کے مطابق ان مشقوں میں روسی میزائل سسٹم اور نیوی یونٹ کی جنگی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔