Monday, May 6, 2024

روس میں انتخابات کیلئے 6 جماعتوں نے پیوٹن حکومت کیخلاف اتحاد کر لیا

روس میں انتخابات کیلئے 6 جماعتوں نے پیوٹن حکومت کیخلاف اتحاد کر لیا
December 12, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کی چھ اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں تبدیلی کیلئے آئندہ انتخابات میں ایک پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ چھے جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے آئندہ سال کے پارلیمانی انتخابات کیلئے مہم شروع کر دی ہے اور اسے تبدیلی کی لہر کا نام دیا ہے۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف صدارت کا عہدہ ہے۔ ماسکو میں ایک ریلی سے خطاب میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں نے کہاکہ روسی سیاست میں پرامن تبدیلی کا واحد راستہ انتخابات میں شرکت ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کو چوروں کا ٹولہ قرار دیا اور کہا کہ جب بھی تبدیلی آئی وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔