Thursday, March 28, 2024

روس میں امریکی سوشل ویب سائٹ بند

روس میں امریکی سوشل ویب سائٹ بند
November 19, 2016

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں معروف سوشل ویب سائٹ لنکڈان کو مرحلہ وار مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی کمیونی کیشن کے نگران ادارے نے عوام تک امریکی سوشل ویب سائٹ لنکڈان کی رسائی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

لنکڈان پر پابندی عدالتی فیصلے کے بعد عائد کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل ویب سائٹ نے موادمحفوظ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔ لنکڈان کا ہیڈکوارٹر امریکہ میں ہے اور یہ پہلی بڑی ویب سائٹ ہے جسے روسی حکام نے بند کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت لنکڈان پر روس کے ساٹھ لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔