Saturday, April 20, 2024

روس میں 74 واں وکٹری ڈے دھوم دھام سے منایا گیا

روس میں 74 واں وکٹری ڈے دھوم دھام سے منایا گیا
May 9, 2019
 ماسکو (92 نیوز) روس میں دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کوشکست دینے پر چوہترواں یوم فتح منایا گیا۔ ماسکو میں عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی تقریب دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ہوئی  جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن، وزیراعظم دمتری میدویدیف اور سابق قازق صدر نور سلطان نذر بائیوف بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر فوجی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں سابق اور حاضر سروس روسی فوجیوں نے حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ پریڈ میں جنگی ٹینکوں، اسلحے سے لیس گاڑیوں اور میزائل لانچرز کی بھی نمائش کی گئی جبکہ ماہر پائلٹس نے فضا میں شاندار کرتب دکھا کر شرکا سے خوب داد وصول کی۔ نو مئی کو یورپ میں وکٹری ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انیس سو پینتالیس کو نازی جرمنی نے اس دن باقاعدہ طور پر روس کے آگے ہتھیار ڈال  کر اپنی شکست تسلیم کر لی تھی۔