Saturday, April 27, 2024

روس، فرانس، جرمنی اور ترکی کا شامی تنازع کے سیاسی حل پر زور

روس، فرانس، جرمنی اور ترکی کا شامی تنازع کے سیاسی حل پر زور
October 28, 2018
استنبول (92 نیوز) روس، فرانس ،جرمنی اور ترکی کے سربراہان نے شامی تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں شامی تنازع  سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ترکی ،جرمنی روس اور فرانس کے سربراہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں شام میں آئینی اصلاحات سمیت صوبہ ادلب میں سیز فائر پر گفتگو کی گئی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ شامی بحران کا حل آسان نہیں ، اس میں وقت لگے گا جبکہ شامی صدر بشار الاسد کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ تنازع کے حل کیلئے آئینی کمیٹی کی تشکیل جلد ہونی چاہیے۔