Saturday, April 20, 2024

روس شام کوجدیدترین میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈ دینےپر رضامند

روس شام کوجدیدترین میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈ دینےپر رضامند
September 24, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) روس نے دوستی کی اعلیٰ مثال رقم کردی،شامی حکومت کو اپنے جدید ترین میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈبھیجنے کو تیار ہو گیا جن کا استعمال شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کیا جائے گا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شائگو نے شام کو اسلحہ دینے کا اعلان کیا ہے ، جدید ترین میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈ اگلے دو ہفتوں میں دمشق کے حوالے کردیئے جائیں گے، جس سے شامی فورسز کو باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ گزشتہ ہفتے روسی جنگی طیارے پر شام میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 فوجی اہلکار جان بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کا الزام  روس نے اسرائیل پر عائد کیا۔ اس سے قبل روس نے اپنے ایس 300 میزائل شام کو دینے سے انکار کردیا تھا۔