Tuesday, April 16, 2024

روس سے ویکسین درآمد کرنے والی نجی کمپنی اے جی پی کا کنٹریکٹ منسوخ

روس سے ویکسین درآمد کرنے والی نجی کمپنی اے جی پی کا کنٹریکٹ منسوخ
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ویکسین کے نام پر بڑا فراڈ پکڑا گیا۔ روس سے ویکسین درآمد کرنے والی نجی کمپنی اے جی پی کا کنٹریکٹ منسوخ ہو گیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اے جی پی نے سستی داموں ویکسین خرید کر مہنگے داموں بیچنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد پر ویکسین فروخت بڑا جرم ہے ۔ نجی کمپنی کا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔ نجی کمپنی نے کنٹریکٹ منسوخی کا معاملہ ڈریپ سے بھی چھپایا۔ نجی کمپنی اے جی پی نے ایس ای سی پی میں بھی رجسٹریشن نہیں کروائی۔