Friday, April 19, 2024

روس سے میزائل معاہدہ کیا تو پابندیاں لگا دیں گے ، امریکا کا بھارت کو دوٹوک پیغام

روس سے میزائل معاہدہ کیا تو پابندیاں لگا دیں گے ، امریکا کا بھارت کو دوٹوک پیغام
October 4, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکا نے اپنے ہر دم چہیتے اتحادی بھارت  کو بھی نہ بخشا۔ بھارت کو بھی پابندیوں کا پروانہ تھمانے کی دھمکی دے ڈالی۔ امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ روس سے فضائی  دفاعی میزائل نظام خریدنے سے باز رہو ورنہ  پابندیوں کیلئے تیار ہوجاؤ ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام اتحادی امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے  روس کے ساتھ لین دین چھوڑ دیں۔ دوسری جانب سے بھارت کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ٹرمپ روس کیساتھ اس مجوزہ ڈیل کو نظر انداز کر دیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارامن کا کہنا تھا کہ ڈیل  طے ہونے کے  بالکل قریب ہے، روس کیساتھ دیرینہ عسکری تعلقات ہیں۔