Thursday, April 25, 2024

روس سے جنگ نہیں چاہتے : امریکی وزیر دفاع

روس سے جنگ نہیں چاہتے : امریکی وزیر دفاع
June 23, 2015
برلن (ویب ڈیسک) امریکہ کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ سرد جنگ کی واپسی کا خواہش مند ہے نہ ہی کوئی نیا تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب روس سے دشمنی نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو وہ روسی جارحیت کیخلاف دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر عائد اقتصادی پابندیوں سے ماسکو حکومت کی یوکرائن میں جارحیت روکنے میں مدد ملی اور جب تک یوکرائن میں روسی مداخلت کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا پابندیاں برقراررہیں گی۔ ایشٹن کارٹر نے کہا کہ مغرب کو روس سے جو خطرات لاحق ہیں یوکرائن اس کا صرف ایک پہلو ہے۔