Thursday, April 25, 2024

روس ، ترکی اور ایران کا  شام کی آئینی کمیٹی کا خیر مقدم

روس ، ترکی اور ایران کا  شام کی آئینی کمیٹی کا خیر مقدم
October 30, 2019
جنیوا( 92 نیوز) روس ، ترکی اور ایران نے شام کے بحران سے نمٹنے کیلئے آئینی کمیؔٹی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آئینی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تنازع کے سیاسی حل کی طرف مثبت پیشرفت قرار دیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جنیوا میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں بتایا کہ شام کی آئینی کمیٹی کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ تناازع کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2254 پر عملدرآمد کیلئے  زور دیا اور کہا کہ شام کے عوام خود مسئلے کا سیاسی حل یقینی  بنائیں ، ترکی کے وزیر خارجہ نے پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی  اپنے گھروں کو واپسی  کیلئے ساز گار ماحول قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ شام کے تنازع کے خاتمے کے لئے ہم نے  ہمیشہ سیسای حل کو ترجیح دی ۔