Sunday, May 12, 2024

روس بھی ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ میں شامل

روس بھی ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ میں شامل
November 4, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ روس بھی ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔

روسی نیوی کو ڈلیوری آئندہ برس شروع ہو جائے گی۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں آگے نکل گئے ہیں۔ ہائپر سونک میزائل کو روکنا اور اس کا پتہ چلانا ناممکن ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ ماہ سب میرین سے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روس کی طرف سے ہائپر سونک ہتھیاروں کی تیاری بڑی پیش رفت ہے۔