Friday, March 29, 2024

روس برطانیہ پر سائبر حملوں کی تیاریاں کررہا ہے ،سربراہ برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی

روس برطانیہ پر سائبر حملوں کی تیاریاں کررہا ہے ،سربراہ برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی
April 17, 2018
لندن ( 92 نیوز ) برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام پر حملے کے رد عمل میں روس نے برطانیہ پر سائبر حملوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ روس  لاکھوں لیپ ٹاپس ،فون اور حساس تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ روس پہلے بھی سائبر حملے کرچکا ہے  ، جبکہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے دونوں ممالک کو آگاہ کیاگیاتھا کہ روس ان کےاسپتالوں جیسے بنیادی نیٹ ورکس کونشانہ بنانے کی تیاریاں کررہاہے ۔