Friday, April 19, 2024

روس اور چین نے شمالی کوریا سے پابندیاں ہٹانے کیلئے قرارداد جمع کرادی

روس اور چین نے شمالی کوریا سے پابندیاں ہٹانے کیلئے قرارداد جمع کرادی
December 17, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز)  روس اور چین نے شمالی کوریا پر لگی پابندیاں ہٹانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور چین کے مندوبین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیاں ختم کی جائیں اور مسئلہ کے حل کیلئے فوری طور پر 6   رکنی  مذاکرات شروع کیے جائیں۔ شمالی کوریا پر نیو کلیئر بلاسٹک میزائیلوں کے تجربات کیوجہ سے  2006   میں پابندیاں لگائی گئی تھیں۔