Friday, May 10, 2024

روس اور چین بین الاقوامی اتحاد میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ، جو بائیڈن

روس اور چین بین الاقوامی اتحاد میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ، جو بائیڈن
June 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے روس اور چین بین الاقوامی اتحاد میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔

جو بائیڈن نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا نیٹو کیلئے امریکی حمایت انتہائی مضبوط اور غیرمتزلزل ہے۔ افغانستان پر نیٹو اتحادیوں کا مضبوط اتفاق رائے ہے ۔ ترک صدر کے ساتھ گفتگو مثبت اور تعمیری رہی۔

ترک صدر نے کہا امریکی ہم منصب سے مخلصانہ بات چیت ہوئی۔ ہمارے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیا جا سکے ۔