Friday, March 29, 2024

روس اور فرانسیسی صدرکا  ٹیلیفونک رابطہ ، شام اور لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روس اور فرانسیسی صدرکا  ٹیلیفونک رابطہ ، شام اور لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 18, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور فرانس کے صدر ایمانیول میکخواں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں شام اور لیبیا سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور فرانس کے صدور نے ٹیلیفون پر مختلف ایشوز پر بات چیت کی۔ دونوں راہنماوں نے شام کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور شام کے حوالے سے روس اور ترکی کے مابین معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پیوٹن اور میکخواں دہشت گردی کیخلاف جنگ  کی اہمیت اور اس پر ہم آہنگی کو بھی زیربحث لائے۔ دونوں راہنماوں نے لیبیا کے مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔