Saturday, May 11, 2024

روس اور ایران نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کی ، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

روس اور ایران نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کی ، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
March 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) روس اور ایران نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کی۔ امریکی انٹیلی جنس نے رپورٹ جاری کر دی۔

کارروائیوں کا مقصد بائیڈن کو نقصان پہنچانا، ٹرمپ کی حمایت کرنا تھا۔ انتخابی عمل پر عوامی اعتبار کو کم کرنا بھی روس کا ہدف تھا۔ کارروائیوں کے ذریعے امریکا کی سیاسی وسماجی تقسیم کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کی گئی۔

 امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران نے بھی انہی مقاصد کیساتھ 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کی۔ روس کے برخلاف ایران کا مقصد ٹرمپ  کو دوبارہ منتخب ہونے سے روکنا تھا۔ بیرونی طاقتوں نے رائےعامہ کو متاثر کیا لیکن ووٹوں میں رد و بدل کی کوشش نہیں کی۔ روس اور ایران پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کر چکے ہیں۔