Sunday, May 5, 2024

روزہ کی روح کے مطابق عمل کرکے روزہ دار طبی فوائد حاصل کر سکتا ہے

روزہ کی روح کے مطابق عمل کرکے روزہ دار طبی فوائد حاصل کر سکتا ہے
May 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) روزہ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ ماہ صیام پر اس کی روح کے مطابق عمل کرکے روزہ داربھوک اور پیاس برداشت کرنے کے بے شمارطبی  فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ روزہ نہ صرف تزکیہ نفس کرتا ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں روزہ رکھنے سے جسم کے فاسد مادے خارج ہوجاتے ہیں ،اعضا کے افعال قدرتی تحریک میں آجاتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے بے شمار طبی فوائد ہم بے احتیاطی کی وجہ سے  ضائع بھی کر دیتے ہیں۔ جسم کی گنجائش سے زیادہ پانی پینے اور پورا دن بھوک برداشت کرنے کے بعد ایک دم زیادہ کھانے سے روزے کے طبی فوائد نقصان میں بدل سکتے ہیں۔ روزے کا حقیقی فائدہ اسی صورت میں اٹھایا جا سکتا ہے جب روزے کی اصل روح کے مطابق بھوک اور پیاس برداشت کی جائے اور روزے کے تقاضے پورے کئے جائیں۔