Friday, April 19, 2024

روزویلٹ ہوٹل صدر ٹرمپ یا کسی اور کو نہیں بیچ رہے، زلفی بخاری

روزویلٹ ہوٹل صدر ٹرمپ یا کسی اور کو نہیں بیچ رہے، زلفی بخاری
October 14, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کا روزویلٹ ہوٹل صدر ٹرمپ یا کسی اور کو نہیں بیچ رہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہوٹل کا منافع مسلسل کم ہورہاتھا، اب روزویلٹ نقصان کی طرف جارہا تھا اوپر سے کورونا آگیا، ڈاؤن ٹاؤن نیویارک میں ہوٹل زیادہ بن رہے ہیں، مین ہیٹن کا رواج تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے روزویلٹ پر کئی سال پہلے قرض بھی لیا تھا، یہ قرضہ جے پی مورگن سے لیا گیا تھا۔