Sunday, September 8, 2024

روزنامہ نائینٹی ٹو نیوز نے پشاور سے بھی اشاعت کا آغاز کر دیا

روزنامہ نائینٹی ٹو نیوز نے پشاور سے بھی اشاعت کا آغاز کر دیا
September 11, 2017

پشاور (92 نیوز) روزنامہ نائینٹی ٹو نیوز نے لاہور اسلام آباد ،راولپنڈی کے بعد پشاور سے بھی اشاعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف نے بٹن دبا کر پشاور ایڈیشن کی چھپائی کا آغاز کیا۔

کم وقت میں بڑا مقصد حاصل۔ جی ہاں ڈیلی نائینٹی ٹو نیوز نے قلیل وقت میں اہم کامیابیاں سمیٹی ۔اپنے قارئیں کو کئی یونیک خبریں دیں اور اب ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔  

ڈیلی نائینٹی ٹو نیوز کا پشاور سے بھی باقاعدہ اشاعت کا آغاز ہو گیا۔ پشاور کے لوگوں کو اخبار کا بے چینی سے انتطار تھا اور نائینٹی ٹو گروپ نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ گروپ ایڈیٹر ارشاد عارف نے بٹن دبا کر اخبار کی اشاعت کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ارشاد عارف نے کہا کہ ڈیلی نائینٹی ٹو نیوز نے مقصدیت کو نہ صرف ٹارگٹ کیا بلکہ اُسے حاصل بھی کیا۔ آئندہ بھی نائینٹی ٹو نیوز قارئین سے کئے گئے وعدے پورے کرے گا۔  

ڈیلی نائینٹی ٹو نیوز نے کم وقت میں قارئین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی اور ثابت کیا کہ اس کی ہر سطر پر اثر ہے اور آئندہ بھی اخبار اپنی قارئین کی توقعات پر پورا اترے گا اور کچھ چھپائے گا نہیں بلکہ سب چھاپے گا۔