Monday, September 16, 2024

روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز مارکیٹ میں آتے ہی چھا گیا

روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز مارکیٹ میں آتے ہی چھا گیا
April 10, 2017
لاہور(92نیوز)روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز کی باقاعدہ اشاعت کا آغاز ہو گیا ۔ اخبار کی کاپی مارکیٹ میں آتے ہی اس کا پرجوش استقبال کیا گیا ،ہر ایک  کے چہرے پر خوشی تھی اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیٹر انچیف حیدرامین کا کہنا تھا جلد روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز ملک کے صف اول کے اخبارات میں شامل ہو گا ۔ تفصیلات کےمطابق اخبار کی دنیا میں ایک اور منفرد اضافہ  روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز جو شائع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر ایک کو بھا گیا ۔ملک کے معروف دانشوروں کی آرا پر مشتمل یہ اخبار جدید دور کے تقاضوں کو بھی بخوبی پورا کرتا ہے ۔ نائیٹی ٹو نیوز کے سی ای او میاں حنیف نے بٹن دبا کر نائیٹی ٹو نیوز کی باقاعدہ اشاعت کا آغاز کیا ۔ روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز کی پہلی اشاعت ہوئی مارکیٹ میں کیک کاٹا گیا گویا کہ ہر ایک کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا ۔ اس موقع پر نائیٹی ٹو نیوز کے ایڈیٹر انچیف حیدر امین نے کہا کہ اخبار بہت جلد ملک کے صف اول کے اخبارات میں شامل کیا جائے گا۔ گروپ ایڈیٹر روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز ارشاد عارف نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اخبار کو مارکیٹ میں بھر پور پذیرائی ملی ہے۔ اخبار آیا اور چھا گیا ۔اچھوتی اور منفرد خبروں سے مزین روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز کی اشاعت پرصدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر احمد بھی انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ مارکیٹ میں روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز کی پہلی کاپی کے حصول کے لئے سبھی جدوجہد کرتےدکھائی دیئے ۔ روزنامہ نائیٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ اور پوری ٹیم اس مقصد پر ڈٹی ہے کہ عوام کو ملکی اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں مستند اور باوثوق معلومات فراہم کریں گے ۔