Sunday, September 8, 2024

روزنامہ 92 نیوز نے فیصل آباد سے اشاعت شروع ہوتے ہی شہریوں کے دلوں میں گھر کر لیا

روزنامہ 92 نیوز نے فیصل آباد سے اشاعت شروع ہوتے ہی شہریوں کے دلوں میں گھر کر لیا
September 15, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) روزنامہ 92 نیوز نے فیصل آباد سے اشاعت شروع ہوتے ہی شہریوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ معیاری اور سچائی پر مبنی خبروں پر مشتمل صنعتی شہر کا پہلا شمارہ ہاتھوں میں آتے ہی قارئین کی خوشی دیدنی تھی۔

روزنامہ 92 نیوز صنعتی شہر فیصل آباد میں آیا اور چھا گیا۔ پہلا شمارہ مارکیٹ میں آتے ہی قارئین کے ہاتھوں میں پہنچا تو ہر کوئی سچائی اور بے باک صحافت کا معترف ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ طویل انتظار کے بعد اپنے شہر کا روزنامہ 92 نیوز حاصل کرلینے پر بہت خوش ہیں۔ امید ہے نیا اخبار عوام کے مسائل کی ہر سطح پر عکاسی کرے گا۔

دوسری جانب اخبار بیچنے والے روزنامہ 92 نیوز کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ نئے اخبار کی کثیر مانگ سے انکے کاروبار پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ عوام کئی ہفتوں سے روزنامہ 92 نیوز کی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔

تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کرتے روزنامہ 92 نیوز کی اپنے شہر سے باقاعدہ اشاعت اور شہریوں کی دلچسپی اس کی مثبت اور تعمیری صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔