Saturday, May 11, 2024

روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد دو سال کا ہو گیا

روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد دو سال کا ہو گیا
September 17, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) انتہائی کم وقت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد دو سال کا ہو گیا۔  خبرچھپانے کے بجائے چھاپنے کی روایت کو برقرار رکھنے کا اعزاز لیے روزنامہ 92 نیوز نے وہ کردکھایا جو کوئی دوسرا اخبار نہ کرسکا، ہر دلعزیز اخبار  کی دوسری سالگرہ پرفیصل آباد آفس میں کیک کاٹا گیا۔ قلیل عرصے میں دنیا صحافت کے فلک پرجگمگانے والا ستارہ روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد دوسال کا ہو گیا جوکہ اس صنعتی شہر کی ایک پہچان بن چکا ہے ۔ صنعت و تجارت، قانون، صحت اور دیگر تمام سرکاری اداروں کی اندرونی کہانیوں سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی میں عوام کو درپیش مسائل اجاگرکرنے والے روزنامہ 92 نیوز نے بغیربِکے اور جھکے حق اور سچ کی آواز بلند کی اور اقتدار کے ایوانوں کو جھنجھوڑ ڈالا۔ روزنامہ 92 نیوز نے صحافت کے میدان میں خبر چھپانے کے بجائے چھاپنے کی ایسی روایت ڈالی کے اس میں اشاعت ہونے والے کئی بڑے تہلکہ خیزاسکینڈلز پرصوبائی اور وفاقی اداروں میں اب بھی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسال کے کامیاب سفر پر روزنامہ 92 نیوز کی دوسری سالگرہ پرفیصل آباد آفس میں کیک بھی کاٹا گیا ، اس موقع پس پردہ کام کرنے والے اسٹاف نے روزنامہ 92 نیوز کے لیے خدمات سرانجام دینے کو باعث فخرقرار دیا۔ مکمل تحقیق اور تصدیق کے بعد پوری ذمہ داری کے ساتھ خبرچھاپنے کا عہد لیے روزنامہ 92 نیوز کا قارئین سے وعدہ ہے کہ جہاں بھی عوامی مسائل اور حقوق کی بات ہوگی روزنامہ 92 نیوز عوام کی آواز بننے کے لیے صفِ اول میں کھڑا نظر آئے گا۔