Friday, April 26, 2024

روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچیں کھانے والا چلی کنگ

روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچیں کھانے والا چلی کنگ
October 24, 2015
بیجنگ (92نیوز) سرخ مرچ اگر کھانے میں معمول سے زیادہ مل جائے تو اچھے اچھوں کے ناک سے دھواں نکل آتا ہے لیکن ہم آپ کو ملواتے ہیں ایک ایسے شخص سے جو روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچ نہ کھائے تو اسے چین ہی نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کے ممالک میں مرچیں پکوانوں کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ لوگوں کی اکثریت مرچ مسالے والی اشیاءپسند کرتی ہے لیکن چینی باشندے کھانوں میں مرچوں کااستعمال بہت کم کرتے ہیں مگر چین کے ایک شہری نے مرچ کھانے کے شوق میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چینی صوبے ہنان کا رہائشی لی یانگ زی سرخ مرچیں کھانے کا خوب شوقین ہے۔ موصوف موٹی کٹی ہوئی سرخ مرچوں کے اتنے شیدائی ہیں کہ روزانہ ڈھائی کلو تک کھا جاتے ہیں۔ مقامی لوگ انہیں چلی کنگ کا نام دے رہے ہیں۔ ژینگ کا کہنا ہے کہ وہ انڈے اور گوشت کھائے بغیر تو رہ سکتا ہے مگر سرخ مرچ کھائے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔