Saturday, April 20, 2024

روزانہ دہی کھانے والی خواتین ڈپریشن سے محفوظ رہتی ہیں : طبی ماہرین

روزانہ دہی کھانے والی خواتین ڈپریشن سے محفوظ رہتی ہیں : طبی ماہرین
September 11, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے دہی شوق سے کھانے والی خواتین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے استعمال سے وہ ڈپریشن سے محفوظ رہتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ مطالعے میں معلوم ہوا ہے کہ ایسی خواتین جو باقاعدگی سے چکنائی سے بھرپور دہی استعمال کرتی ہیں وہ ان خواتین کے مقابلے میں ڈپریشن سے محفوظ رہتی ہیں جو کم چکنائی پر مشتمل دہی استعمال کرتی ہیں۔ جریدہ ”جرنل آف نیوٹریشن“ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق محققین نے خوراک اور ڈپریشن کے درمیان ممکنہ تعلق ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ محققین کا کہنا ہے کہ گٹ بیکٹیریا ذہنی صحت پر خاص مثبت اثرات ڈالتا ہے اور ایسے بیکٹیریا دہی میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین نے یہ نتائج ساڑھے 14ہزار رضاکاروں سے حاصل شدہ جائزے کے بعد مرتب کیے ہیں۔