Friday, May 17, 2024

روحیل اصغر کیخلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی کی درخواست دائر

روحیل اصغر کیخلاف  الیکشن کمیشن میں نا اہلی کی درخواست دائر
March 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کیخلاف الیکشن کمیں میں نا اہلی کی درخواست دائر کرا دی گئی ، درخواست لاہور کے شہری جبران حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ روحیل اصغر نے 6 مارچ کو با آواز بلند قوم کی ماں ، بہن ، بیٹیوں کو  دن دیہاڑے گالیاں دیں ،ان کے فعل سے قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت مجروح ہوئی ،نا زیبا الفاظ کے استعمال پر روحیل اصغر کو نا اہل قرار دیا جائے۔