Wednesday, March 27, 2024

روحانی شخصیت پیرحضرت سلطان باہوؒ کا336 واں سالانہ عرس  شروع

روحانی شخصیت پیرحضرت سلطان باہوؒ کا336 واں سالانہ عرس  شروع
March 3, 2017
    شورکوٹ (92نیوز)روحانی شخصیت پیر حضرت سلطان باہوؒ کا تین سو چھتیس واں دو روزہ سالانہ عرس جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں جاری ہے ملک بھرسے ہزاروں عقیدت مند دربار پر حاضری کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ممتاز روحانی اورعلمی شخصیت پیر حضرت سلطان باہوؒ کا تین سو چھتیس واں دو روزہ سالانہ عرس جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں شروع ہو گیا ملک کے کونے کونے سے ہزاروں زائرین جوق درجوق دربارپرحاضری کیلئے آ رہے ہیں عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آ کر روحانی سکون ملتا ہے۔ حضرت سلطان باہو نے ایک سو تینتالیس کتابیں تحریر کیں ان کا لکھا کلام باہو آج بھی محافل میں عقیدت و احترام سے پڑھا جاتا ہےحضرت سلطان باہوؒ کی تبلیغ سے سینکڑوں افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئےپہلے روز پیر حضرت خالد سلطان نے دربار پر چادر پوشی کی۔ عرس پر انتہائی سخت سکیورٹی میں زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا دربار پرذکرواذکارکا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ حضرت سلطان باہو نے لوگوں کے دلوں کو دین اسلام کی روشنی سے ایسے منور کیا کہ آج بھی اس کی کرنیں جگمگا رہی ہیں، اور انکی دینی خدمات پر عقیدت مند انہیں خراج عقیدت پیش کرنے جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں ۔