Tuesday, May 7, 2024

روجھان میں مختلف ٹریفک حادثات میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے

روجھان میں مختلف ٹریفک حادثات میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے
December 30, 2018
روجھان (92 نیوز) روجھان اور لودھراں میں مختلف ٹریفک حادثات میں بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈرائیوروں کی غفلت اور جلد بازی نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ روجھان میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں عمر کوٹ سے کشمور جانے والی کار پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں بدقسمت خاندان کی چار خواتین اور تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لودھراں میں بھی ڈرائیوروں کی غفلت چار جانیں لے گئی جب کہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کےلیے آنے والا ٹریفک پولیس کا افسر بھی شامل ہے جو تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔