Friday, May 3, 2024

  روجھان مزاری : عمران خان کے خطاب کے بعد کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے

   روجھان مزاری : عمران خان کے خطاب کے بعد کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے
August 3, 2015
راجن پور(92نیوز)عمران خان کے  جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان مزاری  میں خطاب کے بعد کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے جی ہاں اس بارتبدیلی آئی سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے علاقے روجھان مزاری میں جہاں پر پی ٹی آئی کے چئیرمین  کے خطاب کے بعد جب کھاناکھلا توکارکنوں نے نہ آؤ دیکھانہ تاؤبس کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ بریانی سے بھرے شاپروں کودیکھ کرکارکن آپے سے باہرہوگئے بدنظمی ایسی ہوئی کہ کسی کوایک نوالہ نصیب ہواتوکسی کوخالی شاپرملنے پر ہی اکتفاکرناپڑا۔ کھاناکارکنوں کے ہاتھوں میں کم  اورپاؤں کے نیچے زیادہ کچلاگیا۔