Monday, September 16, 2024

روجر فیڈرر نے جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان مارلیا

روجر فیڈرر نے  جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان مارلیا
February 16, 2018

روٹرڈیم (92 نیوز) روٹر ڈیم اوپن ٹینس کے زبردست مقابلے میں روجر فیڈرر نے جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان مارلیا
روٹر ڈیم اوپن ٹینس میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے تمام کھلاڑی خوب جان مار رہے ہیں ۔
ایونٹ میں سوئس اسٹار روجر فیڈررکی پیش قدمی جاری ہے ۔
شہرہ آفاق کھلاڑی اہم مقابلے میں جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان میں اترے ۔
روجر فیڈرر نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا اور سات چھ ،سات پانچ سے کامیابی سمیٹی ۔ فاتح کھلاڑی کو ورلڈ نمبرون بننے کے لیے مزید ایک جیت کی ضرورت ہے ۔
دوسرے معرکے میں بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروف نے سربیا کے کیجی نوووک کو سات چھ ، سات پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔