Sunday, May 12, 2024

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا
April 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان  رہا ، رواں ہفتے  انڈیکس میں 411پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے  مثبت رحجان دیکھا گیا ،  ایک ہفتے میں  100 انڈیکس 411پوائنٹس  اضافے سے32033 پر  بند ہوا ،  کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 32084 جبکہ کم ترین 30499 رہی۔

رواں ہفتے  34 ارب روپے مالیت کے 93 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا ، جس کی وجہ سے مارکیٹ  کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے اضافے سے 6055  ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ،  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوا   166روپے 79 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے25پیسے سستا ہوکر  66روپے75پیسے  کا ہوگیا۔