Friday, April 19, 2024

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک  ایکسچینج میں 1361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک  ایکسچینج میں 1361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
November 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1361 پوائنٹس کااضافہ ہوا ، 100 انڈیکس 39 ہزار 287 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے میں 4 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 23 کا ہو گیا ، صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 100 روپے اضافے سے85 ہزار 200 روپے کا ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی  ، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، کاروباری ہفتے کےاختتام پر مارکیٹ 39 ہزار 287 کی سطح پر بند ہوئی جبکہ مارکیٹ کا انڈیکس 4 فیصد بڑھ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 23 پیسے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں اس عرصے کےدوران ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 70 پیسے میں فروخت کیاگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر 85 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ، 10 گرام سونا 85 روپے اضافے 73 ہزار 45 روپے میں فروخت کیاگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر اضافےسے 1464 ڈالر فی اونس ہو گیا ۔