Friday, April 19, 2024

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.25 فیصد کمی ریکارڈ

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں  1.25 فیصد کمی ریکارڈ
March 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) رواں ہفتے مہنگائی  کی شرح میں 1.25فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، محکمہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیے ۔19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،5 میں کمی ہوئی۔

محکمہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، انڈوں کی قیمت میں 22فیصد اضافہ ،آٹا 2.89فیصد مہنگا جبکہ دالیں،پیاز اور ٹماٹر سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

 مرغی 17.69فیصد،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13فیصد سے زائد کمی ہوئی۔