Friday, April 19, 2024

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر اور سونا سستا ہوا

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر اور سونا سستا ہوا
November 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے  تیزی کا سلسلہ  رہا ،ہفتے کے دوران 100انڈیکس 342پوائنٹ اضافے سے 37ہزار، 925پر بندہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 85 ہزار 650 روپے کا ہو گیا۔ اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی  رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں100 انڈیکس 342 پوائنٹس کا اضافے سے 37ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ  کا حجم 33 ارب روپے اضافے سے 7247 ارب روپے ہو گیا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکینگ دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 155روپے29پیسے پر بند ہوا ، اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور ڈالر 155روپے40 پیسے پر برقرار رہا۔ صرافہ مارکیٹ میں کارروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 85 ہزار 650 روپے کا ہو گیا،دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 73 ہزار 432 روپے میں فروخت کیا گیا۔ عالمی بازار میں سونا 9 ڈالر کمی ے 1462 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔