Monday, May 13, 2024

رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا اور سونے کی قیمت کم

رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا اور سونے کی قیمت کم
November 16, 2019
کراچی (92 نیوز) رواں ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 1606 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 583 پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 39 پیسے کا ہوگیا، کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1606 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 583 کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے حجم میں 253 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 39 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 155 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے آخری دن فی تولہ سونا50 روپے سستا ہو کر 86 ہزار 150 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 43 روپے کمی سے 73 ہزار 860 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1469 ڈالر ہو گئی۔