Thursday, May 2, 2024

رواں ہفتہ قوم کو بہت بھاری پڑا، اسٹاک مارکیٹ بھی منہ کے بل آن گری ‏

رواں ہفتہ قوم کو بہت بھاری پڑا، اسٹاک مارکیٹ بھی منہ کے بل آن گری ‏
May 18, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) قوم پر رواں ہفتہ بہت بھاری پڑا ، اسٹاک مارکیٹ بھی اوندھے منہ آن گری۔آئی ایم ایف پیکیج کی صورت میں قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا تو کھربوں روپے کےنئے ٹیکسوں کا بھی تحفہ مل گیا،ڈالر نے روپے کو نشانے پر رکھ لیا،گیس مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی اوندھے منہ آن گری۔ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کا تحفہ ملتے ہی ملکی معیشت کو ایک کے بعد ایک دھچکا لگا، رواں ہفتہ بہت بھاری گزارا ، سب سے پہلے قوم کو کھربوں روپے کے نئے ٹیکس لگنے کی خوشخبری ملی اس کے بعد ڈالر کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

 ڈالر 151 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت6روپے48پیسے بڑھ کر147 روپے 87پیسے پر جا ٹھہری،اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 8روپے تیس پیسے مہنگا ہوا اور قیمت قیمت151 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ڈالر مہنگا ہونے سے قوم پر قرضوں کے بوجھ میں500ارب روپے اضافہ ہوگیا۔ اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل رواں ہفتے بھی نہ چھٹے،کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں  ایک ہزار550پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں65فیصد تک اضافے کی بھی منظوری دی۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جہاں ملکی معیشت بے چینی کا شکار ہے وہیں اس کے نہ صرف اسٹاک مارکیٹ پر برے اثرات پڑرہے ہیں بلکہ آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سمیت مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا بھی خدشہ ہے۔