Friday, April 19, 2024

رواں ماہ پاکستان کی تیزترین ٹرین کا افتتاح متوقع

رواں ماہ پاکستان کی تیزترین ٹرین کا افتتاح متوقع
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)پاکستان ریلوے نے وفاقی دارالحکومت سے پہلی تیز ترین ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرین روزانہ اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے چلے گی جو سولہ گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے نے رواں ماہ نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے،ٹرین اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے  چلائی جائے گی۔ یہ سبک رفتار ٹرین اسلام آباد سے کراچی کا سفر سولہ سے سترہ گھنٹے کے اندر طے کرے گی ۔ ٹرین مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہوگی جس کے اسلام آباد سے کراچی تک صرف چار ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ ہوں گے۔ اسلام آباد سے روانگی کے بعد پہلاسٹاپ لاہور ہوگا دوسرا سٹاپ بہاولپور  تیسرا حیدرآباد اور چوتھا سٹاف سکھر ہوگا۔ ٹرین کا نام رواں ماہ کے آخر میں تجویز کیا جائے گا جبکہ کرایہ عام ٹرین کے برابر ہوگا۔