Saturday, April 20, 2024

رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانیوالی پاکستان ہاکی اوپن سیریز منسوخ

رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانیوالی پاکستان ہاکی اوپن سیریز منسوخ
September 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ہاکی فیڈریشن کی ناقص پالیسی کے باعث رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانیوالی پاکستان ہاکی اوپن سیریز منسوخ کر دی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کا دعوی صرف دعوی ہی رہ گیا اور ایک اور ناکامی اپنے سر لے لی۔ ہاکی اوپن سیریز میں غیرملکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں راضی نہ کر سکا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 26 سے 30 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جانیوالی پاکستان  ہاکی اوپن سیریز منسوخ کر دیجس کی وجہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناقص پالیسی قرار دے دی گئی۔ فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر اپنی کرسی بچانے میں کوشاں ہیں۔ ہاکی فیڈریشن بنگلہ دیش اور افغانستان کی ہاکی ٹیموں کو بھی پاکستان  لانے میں ناکام رہا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے طویل عرصے کے پاکستان کو بعد انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے افغانستان ، بنگلہ دیش، قازقستان ، سری لنکا، اومان ،قطر کو مدعو کیا گیا تھا۔ سری لنکا، اومان ، قطر کی ہاکی ٹیموں نے پہلے ہی آنے سے انکار کر دیا تھا۔