Thursday, May 2, 2024

رواں ماہ دو فلمیں باکس آفس پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں

رواں ماہ دو فلمیں باکس آفس پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں
January 3, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) رواں ماہ دو فلمیں باکس آفس پر دھوم مچانے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

ہاررفلموں کے دلدادہ افراد صرف دو روز بعد انسیڈئیس ڈی لاسٹ کی کے خوفناک مناظر کو بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے ۔

ایک فون کال سے شروع ہونے والی یہ کہانی 5 جنوری کو سینما گھروں میں انٹری دے گی ۔

جنوری ہی میں ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 12 سٹرانگ بڑے پردے پرجلوہ گر ہوگی ۔

کیپٹن مچ نیلسن کی قیادت میں بڑے ستارے اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔

افغان طالبان کی زندگیوں کا احاطہ کرتی یہ فلم 19 جنوری کو  نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔