Thursday, May 9, 2024

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد و شمار سامنے آگئے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد و شمار سامنے آگئے
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد و شمار   سامنے آ گئے ، مجموعی محصولات 3231 ارب  جبکہ اخراجات4226ارب روپے ہوئے ، پہلی ششماہی میں 994 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا  ۔ رواں مالی سال  کی پہلی ششماہی کے وفاقی کھاتے  سامنے آ  گئے  ، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  پہلی ششماہی  کے دوران بجٹ خسارہ994 ارب روپے رہا ، مجموعی محصولات 3231 ارب روپے  جبکہ اخراجات4226ارب روپے ہوئے۔ غیر ملکی قرضے 513.58ارب روپے، ملکی قرضے 481 اعشاریہ 3 ارب روپے ہیں۔ وزارت خزانہ  ذرائع  کہتے ہیں  این ایف سی ایوارڈ کے تحت ٹیکسوں کے حصے سے1325ارب روپے صوبوں کو فراہم کئے گئے۔  پنجاب کو634ارب روپے، سندھ کو327ارب روپے، خیبر پختونخوا کو 214ارب روپے اور  بلوچستان کو 49 ارب روپے فراہم کیے گئے۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی2250ارب روپے رہی۔ جبکہ  چاروں صوبوں کی ٹیکس وصولی 214ارب روپے رہی۔ وفاق کی نان ٹیکس آمدن766ارب روپے  بتائی جا رہی ہے ۔