Friday, March 29, 2024

رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کی اعلان ،شرح سود ’5.75 ‘ فیصد برقرار

رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کی اعلان ،شرح سود ’5.75 ‘ فیصد برقرار
September 24, 2016
کراچی(92نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے  رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت  آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں موجودہ معاشی اعدادوشمارکو دیکھتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال اوسط مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کی نسبت دگنی ہوگئی، ملکی طلب میں متوقع اضافہ آئندہ مہینوں کے دوران مہنگائی کی راہ متعین کرے گا وہیں تیل کا غیر یقینی عالمی نرخ بدستور نہایت اہمیت کے ساتھ خطرے کا تعین کرے گا ۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2016 کے لیے عالمی معاشی نمو کا منظرنامہ کمزور ہے۔ موجودہ حالات میں امریکا کے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ حالات پر اثر انداز ہورہا ہے جبکہ چینی معیشت کی سست روی بھی صورتحال بھی منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ سازگار معاشی ماحول کے باعث ابھی تک پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔ سٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں تیزی آئے گی۔