Sunday, September 8, 2024

رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں تیل کی قیمت میں25 فیصداضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں تیل کی قیمت میں25 فیصداضافہ ریکارڈ
July 3, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کی چوتھی اور آخری سہ ماہی کے دوران خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ کروڈ انچاس اعشاریہ سات دو ڈالر سے چھلانگ لگا کر پچاس اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ ختم ہوا۔ سال کی آخری سہ ماہی میں کمزور ڈالر نے سرمایہ کاروں کو کافی پریشان رکھا تاہم سہ ماہی کے آخری ہفتے میں ڈالر کے استحکام اور سہ ماہی کے دوران تیل کی قیمتوں میں پچیس فیصد اضافے نے سرمایہ کاروں کی رقم کو تحفظ دیا۔ رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں اڑسٹھ سینٹ اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ انچاس اعشاریہ سات دو ڈالر سے چھلانگ لگاکر پچاس اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک اعشاریہ تین سات فیصد اضافہ ہوا اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل چھیاسٹھ سینٹ اضافے کے ساتھ اڑتالیس اعشاریہ تین تین ڈالر سے بڑھ کر اڑتالیس اعشاریہ نو نو ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔